ابنا: آیۃاللہ صادق آملی لاریجانی نے ایرانی عدلیہ کے حکام کے ساتھ کل ہونے والی ملاقات میں ایران کے سلسلے ميں امریکی صدر کے رفتار وگفتار میں تضاد کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ صہیونی لابی ، ایران کے خلاف جنگ پسندانہ پالیسی جاری رکھنے پر مبنی امریکی صدر کے حالیہ بیان میں موثر رہی ہے ۔ ایران کی عدلیہ کےسربراہ نے اس بات کا ذکر کرتےہوئےکہ دنیا امریکہ کی جانب سے نئی اور منطقی باتیں سننے کی منتظر ہے کہا کہ اگر ایران کے خلاف مغرب کی طاقت اور دھمکی کی زبان موثر ہوتی تو امریکی اب تک اپنے اہداف تک رسائی حاصل کرچکے ہوتے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کی جانب سے فوجی دھمکی کو بے اثر بتایا اور کہا کہ صہیونی حکومت میں ایران کا مقابلہ کرنے اور اسے دھمکی دینے کی جرات نہیں ہے ۔
.......
/169